او سی
سوہدرہ سے ہمارے رپورٹر رانا عارف کی رپورٹ کے مطابق
وزیرآباد مبینہ پولیس مقابلہ زیر حراست ملزم مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ملزم ڈکیتی کے مقدمہ میں پولیس تھانہ سوہدرہ کی حراست میں تھا،ہمارے بیٹے کو بے گناہ پولیس مقابلہ میں پار کیا گیا مقتول کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا اہلخانہ کا موقف وزیرآباد کے علاقہ کوٹ شاہ محمد میں پولیس تھانہ سوہدرہ کے زیر حراست گکھڑ کے علاقہ محلہ شاہ سلیمان کا رہائشی یاسر بٹ جو کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار تھا اور پولیس مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم یاسر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس تھانہ سوہدرہ نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل وزیرآباد منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا
وی او
ملزم دوران علاج خون بہہ جانے کی وجہ سے چل بسا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم یاسر بٹ کو پولیس تھانہ سوہدرہ نے ونجووالی کے قریب روڈ پر ڈکیتی کرتے ہوے گرفتار کیا تھا دوسری جانب مقتول ملزم یاسر بٹ کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے جان بوجھ کر حراست میں بے گناہ قتل کیا ملزم یاسر بٹ کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہ ہے اور پولیس نے یاسر بٹ کو جعلی مقابلہ میں قتل کیا ہے پولیس نے مذکور پولیس مقابلہ کی بابت تھانہ سوہدرہ میں مقدمہ نمبر 188/24درج کر لیا ہے۔
Ещё видео!