تین دسمبر کو مشرقی پاکستان میں بھارتی فوج کی پیش قدمی کے موقع پر دنیا بھر کےصحافیوں کے ہمراہ بی بی سی کے نمائندے ایلن ہارٹ بھی ڈھاکہ میں موجود تھے۔
انھوں نے بی بی سی کے فلیگ شپ پروگرام پینوراما کے لیے 'دا برتھ آف بنگلہ دیش' کے نام سے تقریباً 40 منٹ طویل فلم بنائی جس میں جنگ کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے علاوہ مشرقی پاکستان کے فوجی کمانڈرلیفٹینٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی سمیت اہم فوجی افسران سے گفتگو بھی کی گئی۔
یہ پروگرام 22 دسمبر 1971 کو بی بی سی پر نشر گیا تھا۔
پروگرام کی اس کلپ میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے قبل جنرل نیازی سے کی گئی گفتگو دکھائی گئی ہے۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
[ Ссылка ]
Ещё видео!