ایک وقت آئے گا جب پاکستان میں ٹرینیں بنا توقف 160 کلو میٹر فی گھنٹہ پر دوڑیں گی اور لاہور سے اسلام آباد آپ صرف ڈھائی گھنٹے میں پہنچ پائیں گے۔ کراچی سے حیدرآباد تو صرف ایک گھنٹہ لگے گا۔ یہاں تک کہ مال بردار ٹرین بھی 120 کلو میٹر فی گھنٹہ پر چلے گی۔ ایسا اس وقت ہو گا اگر آٹھ برس کی مدت میں کراچی سے پشاور تک جانے والی مین لائن ون چین کی مدد سے بحال ہو پائے گی۔ اس سے نہ صرف ریلوے کو نئی زندگی ملے گی، پاکستان کی معیشت بھی اس سے مستفید ہو گی۔ ایم ایل ون کیا ہے، کس حال میں ہے اور کیسے بحال ہو گی، دیکھیے ہمارے ساتھی عمر دراز اور فرقان الٰہی کی اس رپورٹ میں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu :
[ Ссылка ]
Ещё видео!