ایران کا جنگجو لبنان بھیجنے کا منصوبہ خامنه ای محفوظ مقام پر منتقل
اسرائیلی فوج کا آج صبح لبنان سے داغے گئے 10 میزائل مار گرانے کا دعویٰ
اسرائیل کا لبنان پر حملہ حزب اللہ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعوی عالمی جنگ شروع کردی گئی
اسرائیل نے رات گئے لبنان
پر بیروت شہر میں ائر سٹرائکس کی ہے
اور دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے
سربراہ حسن نصراللہ کو مار دیا گیا ہے۔
کل رات اقوام متحدہ جنرل
اسمبلی میں اسرائیل کے
وزیراعظم نے تقریر کی تھی
اور اس دوران پاکستان
سمیت مختلف ممالک کے جو
وفود تھے، وہ احتجاج کرتے
ہوئے اٹھ کر چلے گئے تھے اور
ان کی تقریر انہوں نے نہیں سنی تھی۔
اب ان کی تقریر میں دوستو
آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ
ایک طرف انہیں تصویر پکڑی
ہوئی ہے ایران، عراق، شام،
لبنان کی اور ایک طرف تصویر
پکڑی ہوئی ہے جس میں سعودی عرب،
یو اے ای، قطر، مصر ان ممالک
کو دکھایا گیا ہے اور لکھا گیا ہے
کہ یہ جو روٹ ہے سعودی عرب،
یو اے ای، قطر، یہ ہمارے لیے برکت ہے۔
لیکن دوسری طرف یہ جو ایران،
عراق، سیریا، شام، لبنان،
یہ والا علاقہ ہے، انہوں نے اسے
ہائی لائٹ کیا کہ یہ علاقے جو ہیں،
یہ دنیا کے لیے کینسر ہیں۔
اور اس تقریر کے فوراً بعد دوستو
انہوں نے بیروت پر ائر سٹرائکس
کی ہیں، ویجول آپ دیکھ
سکتے ہیں کہ بہت زیادہ ائر
سٹرائکس انہوں نے کی۔
اس پر اسرائیلی اخبار میریو
نے دعویٰ کیا کہ ہمارے اندازوں
کے مطابق حسن نصراللہ کو
فضائی حملے میں مار دیا گیا ہے۔
حسن نصراللہ کا حزب اللہ
سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے،
رائٹرز نے یہ بات کی، جبکہ
بعد میں حزب اللہ نے اس خبر
کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے
کہ حسن نصراللہ زندہ ہیں۔
تو یہاں پر دوستو اسرائیل
نے غزہ کے بعد ایک اور جنگ
چھیڑ دی ہے اور وہ جنگ اب
لبنان سے چھیڑ دی ہے حزب اللہ کے خلاف۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ حزب اللہ
اس کا کیا جواب دیتا ہے اسرائیل
کو کیونکہ یہ جنگ اب بڑھتی
جا رہی ہے۔ فرانس، اسرائیل
کے برعکس، لبنان کے ساتھ
کھڑا ہوا تھا اور پچھلے دنوں
جب اسرائیل نے لبنان پر بمباری
کی تھی تو فرانس نے لبنان
کی حمایت کی تھی اور
اس کو سپورٹ کیا تھا۔
تو یہاں پر ایسا لگتا ہے کہ اگر
اسرائیل لبنان سے جنگ چھیڑتا ہے
تو یہ ورلڈ وار
3 کی طرف معاملات جائیں گے۔
کیونکہ غزہ کے ساتھ تو جنگ
اس کی جاری تھی، مختلف ممالک
جو تھے وہ بیانات کی حد تک تھے
لیکن اگر اسرائیل نے یہ جنگ لبنان
تک پھیلائی تو یہاں پر ایران
کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک
اس جنگ میں کود جائیں گے
اور پھر یہ جنگ کب رکے گی
کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا
لیکن یہ واضح ہے کہ یہ جنگیں
دنیا میں بڑی تبدیلیاں اور
بڑی تباہی لے کر آئیں گی۔
#shortsfeed #publicpoint #pti
Ещё видео!