امام مہدی علیہ السلام کا منکر غامدی کیا بڑا عالم دین ہو سکتا یے؟
مرزا جہلمی کے آفیشل یوٹیوب چینل پہ اپلوڈ مرزا کی ایک وڈیو ہے عنوان
*امام مہدی علیہ السلام سے متعلق 12 صحیح آحادیث*
مرزا جہلمی نے یہ آحادیث بیان کرنے سے پہلے غامدی کا یہی کلپ لگایا جو آپ دیکھ رہے ہیں
یعنی مرزا جہلمی نے منکر امام مہدی علیہ السلام جاوید غامدی کا رد کیا اور 12 صحیح آحادیث پیش کیں
اسکا مطلب ہے غامدی ان تمام 12 صحیح آحادیث کا منکر یے
بات کا مقصد یہ ہے غامدی صرف امام مہدی علیہ السلام کا ہی منکر نہیں یے ہم دکھا چکے ہیں
وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ و سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کو بھی سرے سے اہلبیت ہی نہیں مانتا حالنکہ انکا اہلبیت ہونا صحیح آحادیث سے ثابت یے
ایک اہم بات یہ بھی کہ سیدنا عیسی کو زندہ آسمان پر اٹھانے اور پھر قرب قیامت ان کے نزول کا عقیدہ قرآن مجید اور صحیح احادیث سے ثابت ہے،مگر قادیانی اور عصر حاضر کے نام نہاد مفکر جاوید غامدی صاحب اس کی کچھ نہ کچھ تاویل کرتے نظر آتے ہیں۔
اور واقعہ حرا کا بھی غامدی منکر یے جو صحیح آحادیث سے ثابت یے
دجال کے آنے پہ بھی اسکا یقین نہیں حالنکہ سینکڑوں آحادیث سے یہ ثابت یے
آخرت میں پل صراط کا عقیدہ قرآن و صحیح آحادیث سے ثابت یے لیکن یہ اسکا بھی انکاری ہے
عذاب قبر کا بھی انکاری یے
یہ صرف چند مثالیں پیش کی ہیں ورنہ جاوید غامدی کی گمراہی کی ایک بہت لمبی فہرست یے
مجھے انصاف یہ بتائیں کیا ان سب عقائد و نظریات کا واضح انکاری منکر حدیث یے یا نہیں؟
مطلب جو دل نے چاہا وہ حدیث مان لی باقی کا رد دینا یہ انکار حدیث نہیں تو کیا ہے؟
یہ زبان سے اس لیے نہیں کہتے کیونکہ انکا چورن پھر بکے گا نہیں اس لیے ہمیشہ کہیں گے ہم آحادیث کو مانتے ہیں لیکن کسطرح مانتے ہیں یہ چند مثالیں آپ کے سامنے رکھ دی ہیں اور یہ سب مثالیں کلپس کی صورت میں ہم انہی گروپس میں دکھا بھی چکے ہیں الگ سے کوئی لینا چاہے تو پرسنل میں میسج کر کے لے سکتا یے البتہ بہت جلد ہم ان تمام کلپس کو جوڑ کر ایک ہی وڈیو بنا دیں گے ان شاء اللہ
حاصل بحث یہ کہ مرزا جہلمی ایک منکر حدیث گمراہ شخص کو عالم دین کہنا اور پھر بڑا عالم دین کہنا کیا اسلام کی گستاخی و توہین نہیں؟
واہ مرزا ثانی واہ جو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا منکر یے اسے بڑا عالم دین بنا رہے ہو
یہ امت کے ساتھ کونسی دشمنی نبھا رہے ہو؟ کیونکہ بیڑہ غرق کرنے پہ تلے ہوئے ہو
کیا ایک منکر حدیث کو ہم بڑا عالم دین کہیں گے؟
اصل میں مرزا جہلمی اپنی عوام کو علماء سے دور رکھنا چاہتا یے اور ایسے گمراہوں کے قریب رکھنا چاہتا یے
کیونکہ جب اسکی عوام ایسے گمراہوں کو سنے گی تو مرزا کا چورن بھی بکتا رہے گا
علماء مرزا جہلمی کی حقیقت واضح کرتے ہیں جو اسے کسی قیمت پر قبول نہیں
اب مرزا نے جو کہا کہ جب میں غامدی کا نام لیتا ہوں اسکے منہ
سے جھاگ نکلتی یے
تو یہ جھاگ مرزا کے استاد اسحاق جھالوی کے منہ سے بھی نکلتی تھی اسحاق جھالوی کا کہنا ہے غامدی بے دین اور اسلام کا بدترین دشمن یے
یہ ایک گمراہ شخص یے جو انسان کو منکر حدیث بناتا یے
اب جھالوی کو کیا بولو گے؟؟؟
اصل میں علماء غامدی کے اس لیے خلاف ہیں کہ جب لوگ اسکو سنیں گے تو اسی طرح کے ہی ہو جائیں گے
دل کیا تو حدیث مان لو ورنہ انکار کر دو
پھر نیا سیاپا پڑ جائے گا انکو الگ سے سمجھانا پڑا کرے گا
کوئی سنجھے گا کوئی غامدیت یعنی فتنہ انکار حدیث کا شکار ہو کر مر جائے گا
اس لیے علماء کو تطلیف ہوتی یے کہ ایک گمراہ اور جاہل انسان منکر حدیث کو بڑا عالم دین بنا کر پیش کیا جا رہا یے وہ بھی سب سے بڑا عالم دین
اس لیے میرے بھائیو مرزا جہلمی کو سمجھو یہ اسلام کی بنیاد صحابہ کرام کا بھی بدترین دشمن یے, اسلام کا بھی دشمن یے اور ایک بے دین آدمی یے
اور ایک منصوبے کے تحت اپنے مقلدین کو غامدیت کی پٹری پہ ڈال رہا یے تا کہ کل کو یہ کھل کر انکار حدیث کی طرف جائے تو اسکی عوام اسے قبول کر لے اور اسکے لیے بھی یہ اپنی عوام کو کہتا ہے غامدی کو سنو تا کہ انکو انکار حدیث کی ٹریننگ دلائی جا سکے
اللہ ایسے اسلام دشمنوں غامدی و جہلمی جیسے فتنوں گمراہوں کے شر سے امت کو محفوظ رکھے...!
Ещё видео!