اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک کا اہتمام کیا گیا ،
اوکاڑہ یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس واک کا مقصد روزمرہ زندگی میں کھیلوں اور فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، واک کی قیادت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی انہوں نے اس موقع پر طلباء کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے صحت مند زندگی گزارنے کےلیے کھیلوں کی اہمیت بیان کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن طلباء کا جوش اور ولولہ قابل ستائش ہے، اوکاڑہ یونیورسٹی اپنے اسٹاف اور طلباء میں کھیلوں کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آج کی یہ واک اس مقصد کے حصول کےلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی ,
Ещё видео!