Hazrat umer ra & Turkey Erdoğan ~hagia sophia and Church convert to Mosque EXPOSED by Dr zakir Naik
ترکی عدالت کے فیصلے پر لبرلز کے اعتراض کی حقیقت
عربی سے ترجمہ : ۔ عبدالعلام زیدی
آیا صوفیا کا نام رکھتے ہوئے سلطان محمد الفاتح نے آخر کیوں ایک کنیسے کو مسجد میں بدل ڈالا ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر آج شدید بحث جاری ہے ۔ میں نے جب اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے تحقیق کی تو اس کا خلاصہ کچھ یوں ہوا :۔
سلطان محمد الثانی جو کہ محمد الفاتح کے لقب سے جانے جاتے ہیں ، نہایت بصیرت و سمجھ والے قائد تھے ۔ اس پر تاریخ گواہ ہے ، دوست سے پہلے دشمن بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں ۔ سلطان نے قسطنطینیہ فتح کرنے کے بعد ایک ایسا قدم اٹھایا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔
قسطنطینیہ فتح کرنے کے بعد انہوں نے آیا صوفیا کے عمارت کو خریدنے کا ارادہ کیا اور اس کے لئے انہوں نے پادریوں سے بات کی کہ وہ اپنے ذاتی پیسے سے یہ عمارت خریدنا چاہتے ہیں ۔ چنانچہ انہوں نے بیت المال سے ایک آنہ بھی نہیں لیا اور اپنے ذاتی پیسوں سے اس عمارت کو خرید لیا ۔ یوں وہ اس عمارت کے ذاتی مالک بن گئے ۔یہ خرید فروخت باقاعدہ لکھی گئی اور یوں اپنی رضامندی سے پادریوں نے اس عمارت کو سلطان کو بیچ ڈالا ۔
اس کے فوری بعد سلطان نے ایک جمعیہ ( NGO) بنائی اور اس جمعیۃ کو اپنی ذاتی زمین وقف کردی ، یوں یہ عمارت سلطان کی ذاتی ملکیت سے نکل کر مسلمانوں کی اجتماعی ملکیت بن گئی اور وقف کہلائی گئی ۔ ان دستاویز ، مراجع و مصادر کی تعداد 27 ہزار بتائی جاتی ہے ، جن میں یہ ساری تفصیلات موجود ہیں ، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سلطان کی ذاتی ملکیت کی جگہ تھی ، جسے انہوں نے بعد میں مسجد میں تبدیل کیا ۔
انہی دستاویز کی بنیاد پر اب ترکی کی عدالت نے اس عمارت کو مسجد قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس پر بعض لوگوں کا یہ دعویٰ نہایت باطل اوربے بنیاد ہے کہ ترکی نے عیسائی عبادت گاہ کا احترام نہیں کیا اور اس پر قبضہ کرکے ظلم کا ارتکاب کیا ہے ۔ جب حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ زمین سلطان کی ذاتی ملکیت تھی جو انہوں نے باقاعدہ ذاتی رقم سے قیمت ادا کر کے خریدی تھی تو پھر یہ الزام کس طرح درست قرار دیا جا سکتا ہے !
اللہ سلطان پر رحم فرمائے ، نہایت زیرک اور صاحب بصیرت انسان تھے ۔ رحمہ اللہ رحمۃً واسعۃ
With urdu translation
#drzakir
#hagiasophia
#turkey
#erdoğan
#hazratumer
![](https://i.ytimg.com/vi/PSo6iPdiOk4/mqdefault.jpg)