ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے سول لائن روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین واگزار کروا لی
جہلم میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے ہاؤسنگ اینڈ فیزیکل پلاننگ کا قیمتی پلاٹ قبضہ مافیہ سے واگزار کروا لیا اس پلاٹ پر کافی عرصہ سے خانہ بدوش لوگوں نے کچے مکانات تعمیر کر رکھے تھے جنہیں میونسپل کارپوریشن کے رحمٰن ڈار نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمرا رات گئے تک تگ و دو کے بعد واگزار کروا لیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمٰن ڈار نے کہا کہ اس پلاٹ کے علاوہ بھی کہی پلاٹ لوگوں کے قبضہ میں ہیں جنہیں بہت جلد واگزار کروایا جاے گا اس کے علاوہ سول لائن روڈ سے دریا کی طرف جانے والے راستے جو قبضہ مافیہ نے بند کر رکھے ہیں وہ بھی کھول دیے جائیں گے خاص کر الجلال کنارہ والی گلی جو بند کی گئی ہے وہ بھی کھول دی جائے گی تا کہ اہل علاقہ کے لوگوں کو دریا پر جانے میں آسانی ہو یہ گلی جلال اکبر نے زبردستی بند کی ہوئی ہے
Ещё видео!