ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہیں۔ شہر کی مساجد، چوراہوں اور شاہراہوں پر گنبد خضرا کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان سنی تحریک سکھر کی جانب سے جامع منور مسجد اسٹیشن روڈ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما حضرت مولانا نور احمد قاسمی تھے۔
تقریب میں اہل علاقہ اور عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی کے دوران فضا "یا رسول اللہ" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مولانا نور احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے اور آپ کی محبت نجات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلاد النبی ﷺ انسانی عروج کا باعث بنا اور اس سے معاشرتی اونچ نیچ کا خاتمہ ہوا۔
LIKE SUBSCRIBE & SHARE
Facebook : [ Ссылка ]
Youtube : [ Ссылка ]
Ещё видео!