#nasheed #ayishaabdulbasith #naat
Duniya ke ae Musafir...
Reminds us that this world is temporary -
'Every soul will taste death. And We test you with evil and with good as trial; and to Us you will be returned' - (Holy Quran: 21:35)
Lyrics :
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے، منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو، دو دن کا یہ سفر ہے، دو دن کا یہ سفر ہے
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے، منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو، دو دن کا یہ سفر ہے، دو دن کا یہ سفر ہے
جب سے بنی ہے دنیا لاکھوں کروڑوں آئے
باقی رہا نہ کوئی، مٹی میں سب سمائے، مٹی میں سب سمائے
مت بھولنا یہاں پر، سب کا یہی حشر ہے، سب کا یہی حشر ہے
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے، منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو، دو دن کا یہ سفر ہے، دو دن کا یہ سفر ہے
آنکھوں سے تُو نے اپنی کتنے جنازے دیکھے
ہاتھوں سے تُو نے اپنے دفنائے کتنے مردے، دفنائے کتنے مردے
انجام سے تُو اپنے کیوں اتنا بے خبر ہے، کیوں اتنا بے خبر ہے؟
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے، منزل تیری قبر ہے
مخمل پہ سونے والے، مٹی پہ سو رہے ہیں
شاہ و گدا یہاں پر سب ایک ہو رہے ہیں، سب ایک ہو رہے ہیں
دونوں ہوئے برابر، یہ موت کا اثر ہے، یہ موت کا اثر ہے
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے، منزل تیری قبر ہے
مٹی کے پتلے تجھ کو مٹی میں ہے سمانا
اک دن یہاں تُو آیا، اک دن یہاں سے جانا، اک دن یہاں سے جانا
رکنا نہیں یہاں پر، جاری تیرا سفر ہے، جاری تیرا سفر ہے
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے، منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو، دو دن کا یہ سفر ہے، دو دن کا یہ سفر ہے
دنیا کے اے مسافر...
Follow Ayisha Abdul Basith on:
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
©℗ Ayisha Abdul Basith . All Rights Reserved
![](https://i.ytimg.com/vi/_Np0xQ5gLgk/maxresdefault.jpg)