کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ رافیل سودے سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم مودی نریندر مودی چوکیدار نہیں بلکہ چور ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی نے وزارت دفاع کے 30 ہزار کروڑ روپے کی رقم کو امبانی کے جیب میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے آج کانگریس پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مودی کے کل پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے رافیل معاہدے کے بارے میں کہا کہ اس معاہدے کی بد عنوانی کو چھپانے کے لیے وزیر دفاع کو بھی جھوٹ بولنا پڑا۔
Ещё видео!