#Coca #Cola #paper #bottle
کوکا کولا کمپنی اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ سے پلاسٹک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک کاغذی بوتل کا تجربہ کرنے جا رہی ہے.
ایک کمپنی کی جانب سے بنائے گئے اس پروٹو ٹائپ میں ایک اضافی مضبوط کاغذی خول ہے جس میں کچھ حد تک پلاسٹک کی پتلی تہہ لگی ہے۔
لیکن اس کا مقصد 100 فیصد قابلِ تجدید اور پلاسٹک سے پاک بوتل بنانا ہے جو کاربونیٹڈ مشروبات سے گیس کے اخراج کو روکنے کے قابل بھی ہو۔
اس کا مقصد یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ کاغذ کا کوئی ریشہ مشروب میں نہ مل جائے۔
اس سے اس مشروب کا ذائقہ بدلنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے یا پھر یہ صحت اور حفاظت کے لیے کی جانے والی جانچ پڑتال میں ناکام ہو جائے گا۔
دباؤ کا شکار
اس نئی بوتل کے پیچھے پیپر بوٹل کمپنی کا ہاتھ ہے جو کہ ایک ڈینش کمپنی ہے۔
چیلنج کا ایک حصہ ایک ایسا ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جو فزی مشروبات جیسے کولا اور بیئر سے پیدا ہونے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، کیونکہ انھیں دباؤ کے ساتھ بند کیا جاتا ہے۔
مگر اس سے بھی پہلے یہ کاغذ ایسا ہونا چاہیے جس سے مختلف برانڈز کے لیے بوتلوں کی الگ شکلیں اور سائز بن سکیں، اور ان کے لیبل چھاپنے کے لیے سیاہی کا استعمال کیا جا سکے۔
دوستو ۔۔سات برس تک لیبارٹری میں تجربات کے بعد اب کمپنی اپنا پہلا تجربہ کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی اگلے موسم گرما سے ہنگری میں کوکا کولا کے مشروب 'ایڈیز' کو کاغذی بوتلوں میں بیچنے کا تجربے کرے گی۔ ابتدائی طور پر دو ہزار بوتلوں کا تجربہ کیا جائے گا جو کہ ایک مقامی ریٹیل چین میں رکھی جائیں گی۔
صفر پلاسٹک یہ بوتلیں کاغذی ریشے کے ایک ہی ٹکڑے سے بنائی جاتی ہیں تاکہ ان کی مضبوطی برقرار رہے۔ اس کی پائیداری کو جانچنے کے لیے پہلے اہم تجربے میں یہ معلوم ہو پائے گا کہ یہ بوتلیں جب گاڑیوں میں لاد کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جائیں گی تو وہ کیا مضبوط رہ پائیں گی۔
ان کاغذی بوتلوں کے ڈھکن اور چوڑیاں پلاسٹک کی ہوں گی جن کے استعمال کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس تجرباتی نمونوں کو موجودہ پروڈکشن لائنز کے ساتھ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن وقت کے ساتھ انھیں مکمل طور پر کاغذ والے ڈھکن کی طرف جانا ہو گا۔
بوتل کی تیاری میں لاگت کا مسئلہ بھی درپیش آئے گا کیونکہ پلاسٹک کی بوتلیں بہت سستی اور کارآمد ہیں اور اسی وجہ سے کاغذی بوتلیں کچھ عرصے تک مخصوص کمپنیوں تک ہی محدود رہیں گی۔
دوستو ۔۔ہر دیرپا ایجاد نہ صرف پہلے سے موجود اشیا کو نہ صرف بہتر بنانے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے بلکہ وہ مخصوص پیکجنگ مٹیریل پر بھی دباؤ ڈالتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو زیادہ ماحول دوست بنائے اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کی کوششوں کو مزید تیز کریں۔
![](https://s2.save4k.ru/pic/d6IHapPThxw/maxresdefault.jpg)