Heart Touching Naat 2024 | Nam e Muhammed | Sara Jahan Tha Noor Se Khali | Anas Hallare | Kehkashaan
Artist:Anas Musaddiq Hallare
Poet : Moulana Sani Hasani
Production: Kehkashaan (Idara Adab e Atfal Bhatkal)
سارا جہاں تھا نور سے خالی
کفر کی پھیلی رات تھی کالی
بھیجا خدا نے ایک نبی کو
جس نے بنا توحید کی ڈالی
سارا عالم ہو گیا روشن
بھٹکے ہوؤں نے راہ بھی پالی
نامِ محمدﷺ کتنا پیارا
ذاتِ گرامی کتنی عالی
حسن سراپا خلقِ مجسم
اپنے پرائے سب کے والی
چاند بھی دم بھر تاب نہ لائے
آپﷺ کا چہرہ اتنا جمالی
جان کا دشمن پھر بھی محبت
جس نے ستایا اس نے دعا لی
قتل جو کرنے آپﷺ کو آیا
سامنے پہنچا آنکھ جھکا لی
فرش سے پہنچا عرش تلک وہ
جس پہ نظر اک آپﷺ نے ڈالی
آپﷺ کی جس میں ہو نہ محبت
دل ہے وہ ایمان سے خالی
نعتِ نبیﷺ میں مست وشاداں
پتّہ پتّہ ڈالی ڈالی
جس کا وطن بن جائے مدینہ
اپنی قسمت اس نے جگا لی
دین ہے سچا آپ جو لائے
اس کے سوا ہر دین خیالی
#namemuhammed #kehkashaan #nabiji #naat #anas
Ещё видео!