#mobile #live #basitkhanviews
اسلام اباد: مپورٹڈ موبائل فونز پر گزشتہ برس لگائی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کی معیاد ختم ہونے پر چند موبائل فون کمپنیوں نے اپنے صارفین کو ڈیوائسز کی قیمتیں کم کرنے کی اطلاع دی ہے۔
موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو کی جانب سے منگل کو اپنے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھیجے گئےنوٖٹیفیکیشن کے مطابق کمپنی نے اپنے چار ماڈلز جبکہ انفینکس نے دو ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیکنو کا کینن 19 نیو 13 ہزار، سپارکس 8 سی سات ہزار، پووا نیو نو ہزار جبکہ پوپ 5 لائٹ آٹھ ہزار روپے سستا کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب انفینکس نے بھی نوٹ 12 اور ہاٹ 12 کی قیمتوں میں نو نو ہزار روپے کی کمی کی ہے، یوں یہ دونوں فونز بالترتیب 63 ہزار 999 اور 53 ہزار 999 سے کم ہو کر 54 ہزار 999 اور 44 ہزار 999 روپے کے ہو گئے ہیں۔
کچھ کمپنیوں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی سے جہاں صارفین خوش ہیں وہیں مقامی موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے کچھ تحفظات بھی ہیں۔
Anchor: Muhammad Basit Khan
Producer: Sajid Ullah Baig
Ещё видео!