Best Munajat 2020،Tarke Dunya,Heart Touching Kalam, By Hafiz Abdul Razzaq
Artist::::::::::::Hafiz Abdul Razzaq
Written by:::::::: Aziz Ullah Ghalib
Audio:::::::::::::::::FS Studio
Video ::::::::::::::::HAR Production
ترکِ دنیا لبوں پر ہو حمدوثنا
پھر عبادت کا کیسا مزہ آئے گا
دل میں یادِ الہی کی ہو جستجو
پھر تلاوت کا کیسا مزہ آئے گا
سربہ سجدہ اگر روح نکل جائے تو
خوش نصیبی پہ نازاں رہوں گا سدا
لوگ مجھ کو اُٹھائے میں اُٹھ نہ سکوں
پھر عیادت کا کیسا مزہ آئے گا
بابِ جنت پہ رضوان روکے اگر
اور محمدﷺ کہیں اُمتی ہیں میرے
کاش دیکھوں میں وہ پرُمسرت گھڑی
پھر اجازت کا کیسا مزہ آئے گا
دل میں صدیقؓ آنکھوں میں حضرت عمرؓ
لب پہ عثمانؓ ہو دھڑکنوں میں علیؓ
ہمسفر ہمنوا ہو اگر یہ سبھی
پھر رفاقت کا کیسا مزہ آئے گا
روضہ ئے مصطفیﷺ دیکھ آئیں کبھی
آرزو جستجو ہر گھڑی ہے یہی
لب پہ نعتِ نبیﷺ گنگناتے رہیں
پھر زیارت کا کیسا مزہ آئے گا
ہم کو بتلا گئے ہیں یہ ابن علیؓ
حق پہ قائم رہو موت سے نہ ڈرو
حق پہ کٹ جائے میداں میں غالب اگر
پھر شہادت کا کیسا مزہ آئے گا
#hearttouching #relaxing #hindi
Ещё видео!