Ay Chand Karbala Kay | Muharram 2022 2023 | Waqas Haider |
Title: Ay Chand Karbala k
Reciter: Waqas Haider
Originally Recited - Shaheed Ustad Sibt e Jafar Zaidi
Poet & Composer: Ustad Sibte Jafar
Audio: ZDS Studio
Video: Hussain Production
Special Thanks: Mubasher Raza
Aay chand karbala ke - Prof Sibte Jafar - Lyrics
اے چاند کربلا کے , تو نے تو دیکھے ہوں گے
اُترے تھے اس زمیں پر , عرشِ بریں کے تارے
اے چاند جلوہ گر ہے , ہاشم کا چاند یاں پر
خیرات روشنی کی , لے لیجیو یہاں سے
اے چاند اس زمیں پر رکھیو ہمیشہ ٹھنڈک
سوتے جو ہیں یہاں پر , زہراؑ کے ہیں یہ پیارے
تسنیم و سلسبیل و , کوثر کے ہیں یہ مالک
مارے گئے جو پیاسے, اس نہر کے کنارے
حرؑ اور حبیبؑ جیسے , جانباز اور احباء
مارے گئے یہیں پر , انصار شاہ دیں کے
مارے گئے یہیں پر , بے دردیءِ ستم سے
زینبؑ کے دونوں پیارے , مسلمؑ کے دونوں بیٹے
پامال ہو رہی تھی , قاسمؑ کی لاش رن میں
عباسؑ اور سرورؑ , چنتے تھے اُن کے ٹکڑے
بازو کٹے یہیں پر , عباسِؑ باوفا کے
اِذنِ وِغا نہ پایا , پانی بھی لا نہ پائے
اس سرزمیں پہ گزرا , سرورؑ پہ یہ بھی صدمہ
سینے پہ کھائی برچھی , ہمشکلِ مصطفیٰ نے
پانی پلانے لائے , اِک مہ لقا کو سرورؑ
کِیَا ذبح حرملا نے , تیرِ ستم لگا کے
گردن کٹی پِدر کی , سینہ چھدا پسر کا
دونوں تڑپ تڑپ کر , پیاسے جہاں سے گزرے
اِس بن میں ایک بچی , بابا کو ڈھونڈتی تھی
بکھرے ہوئے پڑے تھے , جب سر بریدہ لاشے
#waqashaider #AyChandKarbalak #AyChand #ChandKarbalaKay
#imamhussain
#moulahussain
Salam: Aye Chand Karbala Kay
Tribute : Ustad Shaheed Syed Sibte Jafar Zaidi
Aey chand karbala k - 2022 2023 Special Promo Noha by Waqas Haider Official
![](https://i.ytimg.com/vi/oPMgf3ml8gg/maxresdefault.jpg)