ملک بھر کی طرح احمد پور شرقیہ کے نواہی علاقہ نو شہرہ جدید میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جلوس بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا جلوس 8 بجے جامع مسجد یا رسول اللہ حاجی اللہ ڈتہ مے سے ہوتا ہوا خان بیزاد خان گھلو کے سکول میں پہنچا وہاں پر پورے علاقہ کے جلوس جھوک شبیر موضع موتھا جوئیہ اباد نوشہرہ جدید موضع گرواں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلوس کی قیادت حضرت علامہ مولانا قاری محمد عابد مہروی قاری محمد ساجد قادری اور قاری محمد ساجد سعیدی نے کی جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ میٹھے پانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا جلوس کے راستوں میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے جو پنجاب پولیس کے نوجوانوں نے ادا کیے جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا ہیڈ نوشہرہ مرکز جامعہ مسجد مدینہ میں پہنچا وہاں پر ملک کے نامور علماء اور ثنا خوان تشریف لائے خصوصی خطاب پیر سید شاہد فاروق شاہ نے کیا خصوصی نعت قاری محمد عرفان مہروی نے پڑھی اور اخر میں دعا کرائی گئی اور لنگر محمدی تقسیم کیا گیا
Ещё видео!