وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ہاورڈ بزنس اسکول کے طلباء کے وفد کی ملاقات
وفد میں 9 ملکوں کی طلباء و طالبات شامل تھے۔
وزیرِاعظم نے طلباء کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
حکومتِ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گورننس کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم کی طلباء سے گفتگو
بیرونی و اندرونی قرضہ جات معیشت کیلئے چیلنج ہیں تاہم معاشی استحکام کے ذریعے اس چیلنج پر جلد قابو پا لیں گے۔ وزیرِاعظم
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیرِاعظم
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن معیشت میں اصلاحات کی جانب اہم ترین سنگ میل ہے جس کیلئے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وزیرِاعظم
ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس بیس بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیرِاعظم
پاکستان میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا کر رہے ہیں، سرخ فیتے کا خاتمہ کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ وزیرِاعظم
حکومت کے حجم کو کم کرنے اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، وفاقی وزارتوں اور اداروں کی ڈاؤن سائیزنگ اور رائیٹ سائیزنگ پر کام جاری ہے۔ وزیرِاعظم
ماہرین کے ساتھ مل کر آئندہ پانچ سال کیلئے ہوم گرون اکنامک پلان کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم
ایسی پالیسیوں پر گامزن ہیں جن کے ذریعے اشرافیہ کی وسائل پر گرفت کم ہو اور متوسط اور غریب طبقات کے افراد کی فلاح و بہبود ہو سکے۔ وزیرِاعظم
تجارتی خسارے میں کمی کے حوالے سے ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ وزیرِاعظم
#PMLN #PMShehbazSharif
Ещё видео!