Hi Friend's 👋
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے اور بنگلہ دیش کو جیت کےلیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے، چوتھے دن کا کھیل اس وقت خراب موسم کے باعث روک دیا گیاہے ۔ دن کا آغاز پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21 رنز کی برتری سے کیا۔
47 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 2، محمد رضوان 43 ، ابرار احمد 2 اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹے، میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5 اور ناہید رانا نے 4 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے تیسرے دن پہلے گھنٹے پاکستانی بولرز چھائے رہے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا مگر پھر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے 138 اور مہدی حسن کے 78 رنز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا سکی اور 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
#articsports
#pakvsban2024
#cricket live
Ещё видео!